جائیدادیں ڈیم فنڈ میں دینے والے 2 شہریوں کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے.
لاہور: کروڑوں کی جائیدادیں ڈیم فنڈ میں دینے والے دو شہریوں کے اہل خانہ عدالت پہنچ گئے جب کہ درخواست پر چیف جسٹس نے جائیدادیں فنڈ میں لینے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جائیداد فنڈ میں دینے والے شہری شاہد شیخ کی بیوی اور 3 بیٹے، اور ارشاد کی اہلیہ پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے شاہد شیخ کے بچوں اور بیوی کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خاتون سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے اپنے خاوند کے آپ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں؟ خاتون نے جواب میں کہا کہ جی تعلقات ٹھیک ہیں مگر ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ تسلی رکھیں، آپ کی جائیداد ڈیم فنڈ میں نہیں لیں گے، جائیداد بچوں کا شرعی حق ہے جو ان سے نہیں چھینیں گے۔
191