206

عافیہ صدیقی کے لیے کوئی سودابازی نہیں کریں گے۔

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک واپس آئیں تاہم اس معاملے پر حکومت کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت پورے خطے میں امن کا خواہاں ہے، خصوصاً پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے قیام سے مشروط ہے اس لیے ہم افغانستان میں امن و استحکام اور معاملے کا پر امن حل چاہتے ہیں، جس کے لیے خطے کی تمام قوتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ہم افغانستان میں بہتری کے لیے ہر اقدام کی تائید کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں