175

سندھ سے بڑی گرفتاری ہو سکتی ہے

لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے اورفالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرزلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، اللہ کوگواہ بنا کرکہتا ہوں کہ شہبازشریف، نوازشریف سے بڑا چورہے، یہ لوگ اتنے کرپٹ ہیں کہ ان کی کرپشن کی بدبو پورے برصغیرمیں پھیل جائے گی، ملک میں کرپشن کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، نیب یہاں کیا کررہی ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں موجود ریلوے کراسنگزکی وجہ سے زمینوں کی قیمت بڑھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرا لیول خواجہ سعد رفیق والا نہیں، میرا لیول پاناما والا تھا اوروہ بول رہا ہے، 4 انجنوں کی قیمت کتنی ہے اوراسے کتنے میں خریدا گیا، اس حوالے سے دل چاہتا ہے کہ جنیوا کی عدالت میں کیس کروں، چین میں جا کرحقائق کا علم ہوا، شہبازشریف کا داماد علی عمران چینی کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے، چین کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا، چین پاکستان کا ہردور کا دوست ہے۔ وزیرداخلہ اوروزیراطلاعات کا کام دھرنوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں