شیخوپورہ میں ریسکیو اہلکاروں پر بدتمیزی، موبائل چھیننے اور ہراساں کرنے کے الزامات، پولیس پر بھی مبینہ معاونت کا الزام شیخوپورہ: سرعام سی آئی ڈی نیوز کی ڈویژنل بیورو چیف سویرا ستار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ پولیس کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھا دیے۔ اطلاعات کے مطابق ڈویژنل بیورو چیف سویرا ستار کے ساتھ ریسکیو ٹیم کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کی گئی، ان کا موبائل فون چھیننے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔ مزید الزام ہے کہ موقع پر موجود متعلقہ پولیس اہلکاروں نے بھی ریسکیو عملے کا ساتھ دیا، جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔

حب: ضلعی انتظامیہ حب نے عوامی مفاد میں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اداروں، ٹھیکیداروں اور افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی کھدائی یا سرکاری یوٹیلیٹی سروسز بشمول پانی، گیس، بجلی اور سیوریج لائنز کو کسی بھی صورت نقصان نہ پہنچائیں۔