*کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختارکی ذیر صدارت کمپلینٹ سیل کے حوالے سے اجلاس۔ کمپلینٹ سیلز پر موصولہ شکایات متعلقہ ڈی آئی جی خود دیکھے۔ شکایات کنندہ کی رسائی مجھ تک ہوئی تو میں بذات خود ایکشن لونگا۔ میں گر ایکشن لونگا تو کوئی معافی نہیں ہے۔ متعلقہ ڈی آئی جی شکایات کی ناصرف تصدیق بلکہ تحقیق بھی کرے۔ لوگوں کے مسائل اور کیسز سنیں اور انکے حل کی جانب مثبت پیش رفت کریں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے کمپلینٹ سیل کو ہدایت۔ جن کمپلینٹ سیلز پر افسران نہیں از جلد افسران کی تعینات کریں۔ شکایات کی تصدیق, تحقیق اور اذالہ میرٹ پر کریں۔ اے آئی جی کمپلینٹ سیل کی اجلاس کو بریفنگ۔ آئی جی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 13,ستمبرتک10193 شکایات موصول ہوئیں۔ 7271 شکایات کا اذالہ کیا گیا جبکہ 2922 پر اقدامات جاری ہیں۔ پولیس آفیسر فیسیلیٹیشن ڈیسک پر 2470 شکایات موصول ہوئیں۔ 1332 شکایات کا ڈسپوزل جبکہ 1138 پر کام جاری ہے۔ چیف منسٹر پورٹل سے 758 شکایات موصول ہوئیں۔ 470 شکایات میں سے 243 کو حل کیا گیا جبکہ 43 پر اقدامات جاری۔ پرائم منسٹر پورٹل سے 59509 شکایات موصول ہوئیں۔ 58807 شکایات کا اذالہ کیا گیا جبکہ 702 شکایات پروسیس میں ہیں۔ زینب الرٹ پر 296 شکایات میں سے 266 کا اذالہ کیا گیا جبکہ 30 شکایات پر اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند,ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ اور اے آئی جی کمپلینٹ سیل نے بالمشافہ جبکہ رینج اور زونل ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔*
197