317

کراچی میں *ایس ایس پی SSP کیماڑی کے احکامات پر تابڑ توڑ کاروائیاں بدستور جاری ضلع کیماڑی پولیس چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔* *اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سمیت، گٹکا ماوا فروشی و چھالیہ کی ترسیل میں ملوث 05 ملزمان گرفتار۔*

کراچی میں
*ایس ایس پی SSP کیماڑی کے احکامات پر تابڑ توڑ کاروائیاں بدستور جاری ضلع کیماڑی پولیس چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔*

*اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سمیت، گٹکا ماوا فروشی و چھالیہ کی ترسیل میں ملوث 05 ملزمان گرفتار۔*

*پہلی کاروائی میں تھانہ موچکو پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گل ولی نامی ملزم کو گرفتار کیا۔*

*ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔*

*دوسری کاروائی میں تھانہ شیرشاہ پولیس نے ماڑیپور روڈ پر کرولا کار کے انجن روم میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 70 کلو چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد کیا۔*

*مضحر صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ کی ترسیل میں ملوث عزت اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔*

*تیسری کاروائی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث مزمل اور ظفر علی نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔*

*ملزمان کے قبضے سے 48 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔*

*چوتھی کاروائی میں تھانہ سعید آباد پولیس نے موٹرسائیکل سوار ملزم کے قبضہ سے 15 کلو چھالیہ اور 05 پیکٹ (500 پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد کیا۔*
*چھالیہ و گٹکا کی ترسیل میں ملوث فرحان نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں