*DISTRICT KEAMARI POLICE*
*مورخہ23 مئی 2024*
ضلع کیماڑی پولیس کی موچکو چیک پوسٹ پر کاروائی.
بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر ظفر انگارہہ کا گٹکا ماوا سے لوڈ رکشہ پکڑا گیا۔ *ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی*
حب چوکی کی جانب سے آنے والے رکشہ سے 400 عدد پیکٹ گٹکا ماوا برآمد۔
رکشہ میں سوار ثاقب اور عثمان نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن گٹکا ڈیلر ظفر انگارہہ کا گٹکا ماوا حب چوکی سے کراچی ترسیل کرنے کا انکشاف کیا۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
گرفتار ملزم و گٹکا ڈیلر ظفر انگارہہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_