245

موسم

*_موسم اپ ڈیٹ:مغربی ہواؤں کا سلسلہ پوری شدت کے ساتھ بلوچستان پر موجود ہے جو وقفے وقفے سے بارش اور برف باری دے رہا ہے یہ سلسلہ سندھ میں بھی داخل ھو رہا ہے سندھ کے مغربی علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ھو رہی ہیں آج شام یا رات یہ سلسلہ جوں جوں پنجاب میں داخل ہوگا مزید شدت اختیار کرتا جائے گا آج رات لیٹ نائٹ پنجاب کے مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ شروع ھو جائے گا آج رات یہ سلسلہ پنڈی اسلام آباد چکوال اٹک خوشاب میانوالی سے شروع ہوگا اور صبح تک گوجرانوالہ لاہور حافظ آباد شیخوپورہ فیصلہ آباد سرگودھا تک پھیل جائے گا یہ سلسلہ کل پورا دن پنجاب میں بارش دیتا رہے گا۔خیبر پختوں خواں میں بھی یہ سلسلہ داخل ھو رہا ہے آج دوپہر شام تک پشاور بنوں لکی مروت ایبٹ آباد سوات مینگورہ مردان میں بارش کا سلسلہ شروع ھو جائے گا اور پہاڑوں پر برف باری۔ کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے اور شام رات تک مزید شدت پکڑے گا۔کل لاہور گوجرانوالہ سیالکوٹ میں تھنڈر سٹارم بننے کے امکان کے ساتھ ژالہ باری بھی ھو سکتی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں