231

برکنگ نیوز بلوچستان

*اوتھل ۔جناب انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے لسبیلہ پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مرحوم مقصود انور کے صاحبزادے سجاد انور اور بھائی سپریٹنڈنٹ غلام فاروق گجر سے بذریعہ فون مرحوم ڈی ایس پی مقصود انور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مقصود انور کی محکمہ پولیس کے لئے گراں قدر خدمات تھے وہ ایک سینئر اور تجربہ کار پولیس آفیسر تھے ان کے وفات سے محکمہ ایک اچھے سینئر اور قابل دلیر پولیس آفیسر سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی صبر و استقامت عطا فرمائے ، رپوٹ غلام حسین میر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں