لودھراں: ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کے ہمراہ یونین کونسل نمبر64شاہ پور پھل تحصیل کہروڑپکا میں عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
لودھراں: اے ڈی سی جنرل ملک مشتاق حسین نائچ،اے ڈی سی ریونیو سید محمد عباس شاہ اے سی کہروڑپکا ملک فرازاحمد اعوان،سی ای او ایجوکیشن میاں عبدالرزاق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
لودھراں: کھلی کچہری میں سائلین نے درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کو آگاہ کیا۔
لودھراں: ایک سائل کی سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں عبدالرزاق کو فوری طور پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
لودھراں: ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے سیوریج اور صفائی ستھرائی کی شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات صادر کیئے۔
لودھراں: عوام کے مسائل کا فوری حل بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے اورکھلی کچہریوں کے مسلسل انعقاد سے عوامی مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں۔ (ڈپٹی کمشنر عمران قریشی)
لودھراں: افسران مسائل کے حل کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کریں اور مسائل حل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ (ڈپٹی کمشنر عمران قریشی)
لودھراں: ضلعی انتظامیہ بزدار حکومت کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ (ڈپٹی کمشنر عمران قریشی)
لودھراں: بزدار حکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا دائرہ کار یونین کونسل سطح تک وسیع کیا گیا ہے۔ (ڈپٹی کمشنر عمران قریشی)
لودھراں: کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل کا فعال فورم ہیں اور افسران میں مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس اُجاگر ہو رہا ہے۔ (ڈپٹی کمشنر عمران قریشی)
لودھراں: کھلی کچہری میں عوام بلا خوف اپنے مسائل پیش کیاکریں آپ کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض اولین ہے۔ (ڈی پی او ملک جمیل ظفر)
لودھراں: حکومتی اصلاحات سے محکمہ پویس کی کارکردگی مزید بہتر ہو رہی ہے اور کھلی کچہری کے انعقا د کا مقصد بھی عوام کو ان کی دہلیز پر انصا ف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ (ڈی پی او ملک جمیل ظفر)
لودھراں: کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی اپنی درخواستیں پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے افسران کو اُن کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کیئے۔
رپورٹ۔
234