259

افسوس ناک واقعہ رپورٹ رانا رمضان شیخوپورہ سے

شیخوپورہ خانپور نہر سے چند روز قبل نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا لڑکی کا حقیقی باپ ہی قاتل نکلا اختر نامی ملزم جو کہ ساندہ کا رہائیشی ہے اس نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی حقیقی بیٹی 22 سالہ مہوش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم نے تھانہ شاہدرہ میں بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جبکہ ملزم اختر نے اپنے ملازم حیدر علی کے ہمراہ اپنی بیٹی کو خود ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے اخبارات کے ذریعہ اشتہاری مہم چلائی تو مقتولہ کے والدم ملزم اختر نے پولیس سے رابطہ حقائق چھپانے اور شک گزنے پر پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزم باپ اختر علی اور اس کے ساتھی حیدر علی کو گرفتار کر لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں