سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔
کوئٹہ: بلوچستان میں28 جنوری کو تحلیل ہونے والے بلدیاتی اداروں کی مدت میں مزید توسیع کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا جبکہ حکومت بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کیلئے آٹھ ماہ کا وقت مانگا ہے جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن وقت پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق میئر کوئٹہ کا یہ موقف ہے کہ اُنہوں نے18 فروری کو حلف لیا تھا اس طرح2017-18 کا جو بلدیاتی اداروں کیلئے بجٹ منظور ہوا تھا اسے وقت سے قبل سیز کردیا گیا تھا جو کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے اسی لئے اُنہوں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔