224

شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہو کر ڈھیل پر گٸے۔ شیخ رشید

شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے، میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے،انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہوجائے گا، 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی ، شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں