206

کے پی کے حکومت کا پشاور تا لنڈی کوتل سفاری ٹرین بحال کرنے کا منصوبہ۔

کے پی کے حکومت کا پشاور تا لنڈی کوتل سفاری ٹرین بحال کرنے کا منصوبہ۔

پشاور: کے پی کے حکومت نے پشاور تا لنڈی کوتل ’’خیبر سفاری ٹرین‘‘ کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

ٹرین کے بانی ظہور احمد درانی نے بتایا کہ سفاری ٹرین کو وہ اپنا بچہ مانتے ہیں۔ میں 1990 میں انگلستان گیا جہاں پر میں نے دیکھا کہ لوگ سفاری ٹرین میں شادی اور دوسرے تقریبات سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ اس سے مجھے پشاور سے لے کر لنڈی کوتل تک خیبر کے پہاڑوں میں سفاری ٹرین چلانے کا خیال آیا۔ میں پاکستان ریلوے سے رابطہ کیا، انہوں نے ٹریک پرکام شروع کر دیا اور انجن لیز پر لے لئے۔ 1995 میں وہ دن بھی آگیا جب سفاری ٹرین پشاور سے لنڈی کوتل کے لئے روانہ ہوئی۔13 سال تک سیاح پرانے سٹیم انجن کے ذریعے ان چٹیل پہاڑوں پر سفر کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں