216

حکومت ہر معاملے میں فوج سے کھل کر بات کر سکتی ہے۔

حکومت ہر معاملے پر فوج سے کھل کر بات کر سکتی ہے، فواد چوہدری۔

دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہر معاملے پر پاک فوج سے کھل کر بات کر سکتی ہے۔

ایک انٹریو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکا، افغانستان اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات پر پاکستان کی حکمت عملی واضح ہے، وزیر اعظم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے بعد نریندرا مودی کی حکومت آئے یا راہول گاندھی کی، ہم دونوں سے ہی مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن انتخابات سے پہلے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ کرتار پُور راہ داری کھلنے سے نا صرف سکھ یاتریوں کیلئے آسانی پیدا ہوئی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں