امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ۔
میر پور خاص: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے تاہم امریکی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی تو دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا یہ سب جانتے ہیں، پچھلے 10 برسوں میں اس ملک کو تباہ کیا گیا، لوگوں نے ہمارے آنے کے بعد بھونچال کھڑا کردیا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا، یہ لوگ جانتے تھے کہ معیشت کا بھٹہ کون بٹھا کر گیا اور کس حالت میں ہمیں معیشت ملی تھی، پچھلے 10 برسوں میں معاشی فیصلے کس نے کیے تھے۔