206

تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔

پاکستان کی تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، مشاہد اللہ خان۔

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام پارٹیوں کے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنانے میں نواز شریف کا کردار ہے، وہ ملکی سیاست کے اسٹیک ہولڈر ہیں، وہ اس جماعت کے سربراہ ہیں جسے حکومت میں ہونا چاہیے تھا، وہ ملکی سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کے جرم میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں،انہیں زمین کی ساتویں تہہ میں بھی بند کر دیں تو بھی عوام کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نہ وہ سر جھکائیں گے اور نا ہی ان کے کروڑوں ساتھی سر جھکائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں