217

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے جے آٸی ٹی کی بدنیتی ظاہر کر دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بدنیتی کو ظاہر کردیا، مرتضٰی وہاب۔

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بدنیتی کو ظاہر کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا نام جے آئی ٹی نے غلط طریقے سے شامل کیا تاہم آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بد نیتی کو ظاہر کردیا، پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت آج بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہتے تھے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا بد دیانتی ہے، پیش گوئی کرنے والوں کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگی، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے امور مملکت پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں