209

شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کیلیے درخواست داٸر۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دائر۔

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

نیب لاہور نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

نیب نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس میں ان کی ظاہر کردہ جائیداد، اکاؤنٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ نیب نے بتایا کہ اسے شہباز شریف کے 1997ء سے 2004ء تک کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات اور 2007ء سے 2018ء تک کے اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں