سفاری پارک لاہور کے معذور شیروں کو پرسکون موت دینے کی تیاریاں۔
لاہور : سفاری پارک میں طویل عرصے سے فالج کاشکار دوشیروں کو پرسکون موت دینے کے لئے اعلی حکام سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
لاہورکے سفاری پارک میں موجود افریقن نسل کےمادہ اورنر شیر اڑھائی سال سے اذیت ناک زندگی گزاررہے ہیں ، دونوں کا پچھل ادھڑ اورٹانگیں پیدائشی طور پر مفلوج تھیں، سفاری پارک انتظامیہ ان کے علاج کے حوالے سے ہرممکن کوشش کرتی رہی ہے، ان کے ناصرف مختلف ٹیسٹ کروائے گئے بلکہ مختلف ممالک سے بھی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی تاہم دونوں صحت مند نہیں ہوسکے اوران کی بیماری شدت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ سے اب یہ دونوں رینگنے سے بھی قاصرہوگئے ہیں ، اس سے قبل دونوں شیر رینگ رینگ کر زندگی گزاررہے تھے۔