202

پاکستان کی خاطر عمران خان کی حمایت کر رہا ہوں۔ پرویز مشرف

پاكستان كی خاطر عمران خان کی حمایت کررہا ہوں، پرویز مشرف۔

مردان: سابق صدر پرویز مشرف نے كہا ہے كہ وہ پاكستان كی خاطر عمران خان اور اس كی پارٹی کی حمایت كررہے ہیں۔

آل پاكستان مسلم لیگ نے مردان سے تنظیم سازی كا آغاز كر دیا، اس سلسلے میں مقامی شادی ہال میں وركرز كنونشن منعقد كیا گیا جس میں آل پاكستان مسلم لیگ كے مركزی جنرل سیكرٹری مہرین ملک اور صوبائی جنرل سیكرٹری شیرعالم خٹک نے بھی شركت كی۔

اس موقع پر پرویزمشرف نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں كہا كہ پی پی پی اور (ن) لیگ نے مل كر پاكستان كو لوٹا ہے، ان لوگوں كے ہوتے ہوئے پاكستان كا اللہ ہی حافظ ہے، ان دونوں پارٹیوں كے مقابلے میں تیسری قوت كی ضرورت تھی جو عمران خان كی شكل میں سامنے آ چكی ہے اور اس نے عام انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں كو شكست دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں