230

نواز شریف کے حوصلے بلند ہے۔ مریم نواز

نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں، مریم نواز۔

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی ابھی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرکے آئی ہوں، میاں صاحب ٹھیک ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت بہت شکریہ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں والدہ شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کو گلے لگایا، ماتھا چوما اور جلد رہائی کی دعا کی جب کہ نواز شریف نے دوپہر کا کھانا بھی اہل خانہ کے ساتھ کھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں