211

ہمارا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

ہمارا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، خورشید شاہ۔

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی حالات کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں لیکن ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے عدلیہ کا اچھا اوربرا دوراورعدلیہ کے اچھے اور برے فیصلے بھی دیکھے ہیں، جسٹس منیرسے لے کر جسٹس ثاقب نثارتک سارے ججزکودیکھا ہے، جسٹس افتخارچوہدری کو بھی دیکھا جس نے وردی میں ڈکٹیٹرکو آئین میں ترمیم کی اجازت دی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کسی بھی حالات کیلئے ذہنی طورپرتیارہیں لیکن ہمارا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کسی نے نہیں دیکھی، رپورٹ میں اندرکیا ہے ہمیں نہیں پتا، وقتا فوقتاً جے آئی ٹی رپورٹ لیک کی جاتی رہی ہے، موجودہ صورت حال ہمارے لیے نئے نہیں لیکن ہم اپنی ریاست اور جمہوریت کیلئے خیر مانگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں