نیب قانون میں تبدیلی نہ کی گئی تو سب پچھتائیں گے، سعد رفیق۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں تبدیلی نہ کی گئی تو سب پچھتائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پراسپیکر کا شکرگذار ہوں، پارلیمنٹ ابھی بھی بالادست نہیں ہے، بالادست ہوتی تو پہلے دن پروڈکشن آرڈر جاری ہو جاتے، نیب کا کالا قانون سیاسی وفا داریاں تبدیل کرنے کیلئے بنایا گیا، میں (ن) لیگ کے دور میں بھی احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں تھا، قتل کے ملزم کا ریمانڈ 14 روز اور نیب کا 90 روزہے، نیب قانون میں تبدیلی نہ کی گئی تو سب پچھتائیں گے۔