حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل از وقت الیکشن کرائیں گے، آصف زرداری۔

ٹنڈو الٰیار: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے جلد جان چھڑا کر قبل از وقت الیکشن کرائیں گے اور اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے۔
ٹنڈو الٰیار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سے جلدی جان چھڑا کر اور گھر بھیج کر ملک کو بنائیں گے اور قبل از وقت الیکشن کرائیں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو نہ مانگنا آتا ہے نہ دکھانا آتا ہے، یہ صرف لینے والے ہیں، جس کو اچانک طاقت مل جاتی ہے اس کا دماغ خراب ہو جاتا ہے، لوگوں سے گلہ ہے کہ کیوں کٹھ پتلی حکومت بناتے ہیں، آپ نے بانی ایم کیوایم کو بنایا آج وہ کسی اور کا بن چکا۔