گرین ٹاؤن لاہور میں ڈولفن اور پیرو فورس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈولفن سکواڈ کو اطلاع موصول ہوئی تھی، 4 مشکوک اشخاص ایک نجی بینک کے قریب کافی دیر سے چکر لگانے کی اطلاع ملی تھی۔ ڈولفن سکواڈ جب بینک کے باہر پہنچی تو 4ڈاکوبینک کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو چکے تھے۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کو گھیرا ڈال لیا۔ ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے بینک گارڈ صداقت کے ساتھ مل کر تالے توڑے
پیشہ ورڈاکوؤں نے بینک میں داخل ہوتے ہی کمال ہوشیاری دیکھاتے ہوئے تمام کیمروں پر سپرے کر دیا۔ ڈولفن اور پیرو کی ٹیموں نے بینک کے اندر مقابلہ کے بعد گارڈ سیمت 5ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن سکواڈ نے ڈاکوؤں سے لاکرز توڑ کر نکالی ہوئی 9کروڑ سے زائد ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ڈولفن نے ڈاکوؤں سے 20کلو سے زائد طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے۔ گرفتار گارڈ اور ڈاکوؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری۔ ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے ڈولفن و پیرو کی ٹیموں کے لئے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔
193