296

ہائی ویز موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ۔

ملک بھر کی موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ۔
ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹر ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور حوالے سے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح آج ہوگا۔
ملک بھر کی موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات آج موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے، ملک بھر کی 12000 کلو میٹر شاہراہ کی مکمل تفصیل صرف ایک موبائل ایپ میں ملے گی۔
موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے موٹر ویز، ہائی ویز اور سی پیک کے روٹس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، موٹر وے کھلی ہے یا بند، موسم کیسا ہے، مسافر خود جان سکیں گے، اس کے علاوہ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق شکایات براہ راست پہنچائی جاسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں