*سام سنگ نے اے آئی فیچرز اور دوران کال ترجمہ کرنے والا گلیکسی سمارٹ فون متعارف کرادیا …..!!!*
جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز والا جدید ترین گلیکسی سمارٹ فون پریمیم ایس۔24 الٹرا متعارف کرا دیا۔ یہ دوران کال ترجمہ کرنے والا گلیکسی سمارٹ فون ہو گا۔
پریمیم ایس۔24 الٹرا کال کے دوران مختلف زبانوں کا دوران کال ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے دو ایسے افراد بھی فون پر بات چیت کر سکیں گے جو ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔
یہ سہولت دنیا میں بولی جانے والی 13 زبانوں کے لئے دستیاب ہوگی-
اس کی ابتدائی قیمت 1299 ڈالر رکھی گئی ہے -!!!’