225

حکومت کا پوسٹل سیسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پوسٹل سروس میں جدت لانے کا فیصلہ ، ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی متعارف کروائی جائے گی،
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پوسٹل سروس میں جدت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویزات صرف ایک دن میں حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
جس کے تحت 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہو گی۔ وزارت پوسٹل اینڈ سروسز دونوں منصوبوں کا آغاز آج ہی کرے گی۔ وفاقی وزیر مملکت مراد سعید کچھ دیر میں ان سروسز کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں