ٹکرز/محکمہ داخلہ سندھ
نشر مقرر ( 17 ستمبر 2026)
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کا اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ
سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد، ترجمان وزیر داخلہ سندھ
نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ترجمان
پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا، ترجمان وزیر داخلہ سندھ
کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، ترجمان
اسلحہ ڈیلرشپ کے نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جائیں گے، ترجمان وزیر داخلہ سندھ
غیر معمولی اور خصوصی کیسز میں ہی اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، ترجمان
خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی، ترجمان
قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی، ترجمان
تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی، ترجمان وزیر داخلہ سندھ