90

جمبر این ایچ اے کراسنگ پر حفاظتی جنگلا ٹوٹ گیا، شہری جان خطرے میں ڈال کر شاہراہ عبور کرنے پر مجبور

خبر شامل کرتے ہیں جمبر سے، ہمارے ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا انتظار کنول کی رپورٹ کے مطابق۔
جمبر میں این ایچ اے کراسنگ پر فٹ اوور برج کے نیچے نصب حفاظتی جنگلا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،

جس کے باعث شہری اور موٹرسائیکل سوار اپنی جان خطرے میں ڈال کر براہِ راست شاہراہ عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ تیز رفتار ٹریفک کے باوجود مرد، خواتین، بزرگ، بچے اور بعض موٹرسائیکل سوار ٹوٹے ہوئے جنگلے سے گزر کر سڑک پار کرتے ہیں، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حفاظتی جنگلے کی مرمت نہیں کرائی۔ اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلے کی فوری مرمت یا اس مقام پر مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے تاکہ شہری فٹ اوور برج استعمال کریں اور کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں