133

سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز پریوینٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر حکام نے حب رینجر چوکی کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران

سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز پریوینٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر حکام نے حب رینجر چوکی کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے تین سوٹ کیس اور ایک بیگ برآمد ہوا جن میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس موجود تھی۔ حکام کے مطابق دو سو سے زائد پیکٹس میں چھپائی گئی چرس کا مجموعی وزن تقریباً 250 کلوگرام ہے جبکہ اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت چھ کروڑ تیس لاکھ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان محمد ناصر اور وقار احمد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ کسٹمز پریوینٹو حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایسی مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں