اے سی حب کی کارروائی، درجنوں غیر رجسٹرڈ رکشے قبضے میں لے کر سوک سینٹر منتقل حب (رپورٹ: کیمرا مین محمد ظفر، سرِعام سی آئی ڈی نیوز) ڈپٹی کمشنر حب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسائز کے سب انسپکٹر گل حسن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حب سٹی تھانے کے سامنے درجنوں غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

پنجاب حکومت کا ظالمانہ نظام اور غریب عوام پر بڑھتے ہوئے بوجھ ملک کے موجودہ حالات میں غریب عوام پر بجلی کے بلوں کی صورت میں جو ظلم ڈھایا جا رہا ہے وہ کسی عذاب سے کم نہیں۔ حال ہی میں ایک عام صارف کو صرف 204 یونٹ کے استعمال پر 8040 روپے کا بل موصول ہوا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ عوامی قوتِ خرید اور زندگی کے معیار کو تباہ کر رہی ہے۔