ماچکو چیک پوسٹ کی مؤثر کارروائیاں، سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام، 17 مقدمات درج
کراچی: ماچکو چیک پوسٹ پر چوکی انچارج محسن شاہ کی نگرانی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران دورانِ چیکنگ متعدد مشکوک گاڑیوں کو روکا گیا، جن سے گٹکا، ماوا، چھالیا اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔ پولیس نے سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بناتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر تقریباً 17 مقدمات (ایف آئی آرز) درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات قائم کرکے انہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی احکامات کے مطابق جیل بھیج دیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے ماچکو چیک پوسٹ پر پولیس کی مسلسل نگرانی اور مؤثر چیکنگ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسی طرح سخت اقدامات جاری رہے تو غیر قانونی سمگلنگ، منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی ترسیل پر مزید مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
45