حب: ضلعی انتظامیہ حب نے عوامی مفاد میں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اداروں، ٹھیکیداروں اور افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی کھدائی یا سرکاری یوٹیلیٹی سروسز بشمول پانی، گیس، بجلی اور سیوریج لائنز کو کسی بھی صورت نقصان نہ پہنچائیں۔
اعلامیے کے مطابق کسی بھی قسم کی کھدائی یا ترقیاتی کام شروع کرنے سے قبل ڈپٹی کمشنر آفس حب سے باقاعدہ این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔
خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
مزید برآں چیف آفیسر بلدیہ، گیس حکام، ایکسیئن پی ایچ ای، کے الیکٹرک اور ایکسیئن روڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی فوری نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں درخواست دے کر قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔