512

بریکنیگ نیوز لوٹن میں مقیم تحریک انصاف اور لیبر پارٹی کے رکن طارق چوہدری کی بیٹی اشفا بتول قادری نے لوٹن ڈن بی ہائی سکول سے اپنی غیر معمولی ذہانت اور محنت سے میرٹ پر اول پوزیشن

بریکنیگ نیوز
لوٹن میں مقیم تحریک انصاف اور لیبر پارٹی کے رکن طارق چوہدری کی بیٹی اشفا بتول قادری نے لوٹن ڈن بی ہائی سکول سے اپنی غیر معمولی ذہانت اور محنت سے میرٹ پر اول پوزیشن حاصل کی ہے اور فل سکالرشپ لے لی ہے اشفا بتول اگلے سال برطانیہ کے سب سے اچھے کالج6th فارم برکمسٹیڈ میں پرائیویٹ طور پر بقیہ دو سال اپنی تعلیم مکمل کرے گی اور اس سلسلے میں اسے 50 ہزار پونڈز کی رقم سکالرشپ کی مد میں ملے گی جس میں اس کے سارے اخراجات پورے ہو نگے اشفا نے اپنی غیر معمولی اچونیمنٹ پر بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور اپنی یونیورسٹی کی فیس بھی سکالرشپ حاصل کرکے حاصل کرے گی اشفاء کے والدین نے بیٹی کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو سپورٹ کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں