رپورٹ کر رھے ھین تھرپارکر کے شھر چیلہار سے ضلعی رپورٹر کشور کمار
ضلع تھرپارکر کے شھر چیلہارکو ٹاؤن کا درجہ ملنے کو پانچ برس مکمل ھوۓ اِس ٹاؤن مین چار سال چیٸرمین پردیپ کمار رھے.اِس کی عرصہ چیٸرمین مین شھر کے مکین شھر مین صفاٸی نا ھونے کا رونا روتے رھے.اُن کی چیٸرمین کی مدت پوری ھوتے ھی ٹاؤن کا چارج ٹاؤن افسر سعید احمد بروہی نے سنبھالا. اور شہر کے کچھ محلون مین صفاٸی کام تو شروع کروایا مگر اُن کو بھی ٹاؤن چیٸرمین کی طرح مہراج محلہ مین واقع یہ گایتری مندر نظر نہین آیا جس کے اِرد گِرد جمع سیوریج کا گندا پانی اور اُس سے ھونے والے سیلاب سے مندر کی دیوارین بھی گر چکی ھین. مندر کے قریب بنا گندے پانی کی نکاسی کا ڈسپوزل جو سالون سے بند ھونے کی باعث شہر کا سارا پانی اس مندر کے اِرد گِرد جمع رھتا ھے . کچھ مقامی صحافی بھی ٹاؤن چیٸرمین کی طرح ٹاؤن افسر کی قصیدے پڑھنے مین مصروف ھین. مندر کے پوجاری اور محلا مکینون کا کہنا ھے کہ اِس جگہ پر جمع ھونے والے پانی کی نکاسی کرکے یہان پے مچھر مار اسپرے کروایا جاٸے تاکہ محلہ مکین چین کی سانس لے سکین