179

بریکینگ نیوز شیخوپورہ تصویرہمراہ میل ہے شیخوپورہ ( )بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 52صارفین رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑے گئے،40صارفین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری درخواست۔ایس ڈی او کھاریانوالہ چودھری توصیف ارشد کی نگرانی میں سرویلنس ٹیم اچانک چھاپے مار رہی

تصویرہمراہ میل ہے
شیخوپورہ ( )بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 52صارفین رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑے گئے،40صارفین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری درخواست۔ایس ڈی او کھاریانوالہ چودھری توصیف ارشد کی نگرانی میں سرویلنس ٹیم اچانک چھاپے مار رہی ہے،چوری کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر کے 45ہزار یونٹ ڈی بل چارج کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب،سیکرٹری پانی بجلی عمر رسول،چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ اور ایس ای سرکل شیخوپورہ آصف ندیم کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی منیجر اپریشن رورل ڈویژن شیخوپورہ محمد انور وٹو کی سربراہی میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ایس ڈی او چودھری توصیف ارشد کی نگرانی میں سرویلنس ٹیم پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین رورل سید واجد علی شاہ،ایل ایس شمس،شیخ عمران،یوسف وڑائچ،میٹر انسپکٹرملک اعجاز اقبال،میٹرریڈرزراحیل احمد،ذوالقرنین،حیدرعباس،سلیم بھٹی و دیگر عملہ نے بھوئے پور،قلعہ صاحب سنگھ،مہموں گجر،سریانوالہ،جیتا،چک9راواں والا،مالووال سمیت دیگرعلاقوں میں اچانک چھاپے مار کر بجلی چوری میں ملوث52عادی بجلی چور صارفین کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے پکڑ کر مقدمات درج کروا دیئے ہیں اور ان کے کنکشن فی الفور منقطع کر کے بطور ڈی ٹیکشن بل جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ایس ڈی او چودھری توصیف ارشدنے کہا کہ ایل ایس ریکوری بشارت علی کی سربراہی میں محمد شہزاد خان،محمد عدیل،محمد بلال،محمد شاہد اور شہباز مشتاق نے ایک سودس فیصد رننگ ریکوری جبکہ تقریباًساڑھے چار لاکھ روپے ڈیڈ ڈیفالٹرصارفین بجلی سے محکمہ کے خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11-09-2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں