194

بریکینگ نیوز چکوال ڈینگی وائرس کے سد باب کے لئے ماحولیاتی طریقہ سب سے اہم، آسان اور مؤثر ہے جس سے عمدہ صفائی اور خشک ماحول کو ترویج

ڈینگی وائرس کے سد باب کے لئے ماحولیاتی طریقہ سب سے اہم، آسان اور مؤثر ہے جس سے عمدہ صفائی اور خشک ماحول کو ترویج ملتی ہے اور اس سے نہ صرف ڈینگی بخار بلکہ ملیریا سمیت دیگر مختلف بیماریوں کی روک تھام بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں اے سی چکوال مظفر مختار کے زیر صدارت منعقدہ آگاہی سیمینار کے دوران محکمہ صحت کی طرف سے معلوماتی بریفنگ میں بتائی گئی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد نواز بھی موجود تھے۔ سیمینار میں مذکورہ سکول سمیت دیگر گرلز سکولوں کی سربراہان، اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ماحولیاتی طریقہ انسداد میں گھروں کی اندرونی صفائی، چھتوں کی صفائی، روم کولرز کی ٹینکیوں اور فریج ٹرے سے پانی کا اخراج، پانی کے لیک شدہ نلوں کی درستگی اور پانی جمع ہونے کے تمام ذرائع کا خاتمہ یقینی بنانا شامل ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چکوال اور سی ای او ایجوکیشن چکوال نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کے لئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں اور اس ضمن میں سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ متعلقہ علاقوں میں ایسے مؤثر انداز میں آگاہی عام کی جائے کہ ضلع بھر میں کہیں بھی ڈینگی کا کوئی کیس نہ ہونے پائے۔ سی ای او ایجوکیشن نے ضلع میں تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ سکولوں میں عمدہ ترین صفائی کے انتظامات اپنی نگرانی میں مکمل کروائے جائیں اور ڈینگی کے خلاف انسدادی سرگرمیوں میں محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق ماحولیاتی طریقہ تدارک اپناتے ہوئے مکمل اونر شپ کے جذبہ سے کام کیا جائے تاکہ کہیں بھی ڈینگی بریڈنگ کے امکانات نہ رہیں بیورو چیف خاور شہزاد چکوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں