گورنمنٹ کالج برائے خواتین چوآ میں ڈینگی آگاہی مہم سیمینار کا انعقاد ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف کی شرکت۔
چوآ سیدن شاہ گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین چوآ سیدن شاہ میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمنار منعقد ہوا ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف صاحب نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر مختار مرزا نے ڈینگی وائرس پر لیکچر دیا، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں قومی فریضہ سمجھ کر سب کو حصہ لینا چاہیے تا کہ ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کے مہلک اثرات سے بچا جا سکے – انہوں نے کہا کہ طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ذمہ دار شہری بن کر والدین اور قوم کی توقعات پر پورا اتر سکیں-انہوں نے ڈینگی کی افزائش کے متعلق اور اس کے بچائو کے طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرض کے علاج کے لیے پہلے اس کی درست تشخیص کرنا لازمی ہوتا ہے – ڈینگی ایک خطرناک مچھر ہے جسکی وجہ سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مختلف لوشن کا استعمال کرنا چاہیے – خوراک میں جوسز کا استعمال بہتر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف نے کہا کہ کسی بھی کام کرنے کے لیے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر اس کی اہمیت اور افادیت کا احساس کرنا چاہیے – انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ذمہ دار اورفرض شناس ہے اسے صرف اپنی ترجیحات کا درست تعین کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت آگاہی مہم میں بیماری کا شکار ہونے کی صورت میں علاج معالجے کے لئے اپنائی جانے والی تدابیر کو لوگوں میں عام کریں انہوں نے کہا کہ سکول و کالجز میں زیرو پیرڈ اور اسمبلی میں بچوں کو ڈینگی سے متعلق خصوصی معلومات دی جائیں تاکہ وہ انہیں اپنے گھروں تک پہنچا سکیں فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کی مانیٹرنگ سپروائزری کو بہتر سے بہترین کیا جائے تاکہ وباء کو جس قدر جلدی ہو کنٹرول کیا جاسکے – اس موقع پر پرنسپل نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور ڈینگی آگاہی مہم کے کامیاب سمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی انہوں نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور سٹاف کی کائوشوں کو سراہا بعد ازاں قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا ۔بیورو چیف خاور شہزاد چکوال
162