سرعام سی آئی ڈی نیوز چینل کی خبر پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا ایکشین بارش میں شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ
کوٹ
رنجیت بھکھی روڈ گھنگ روڈ شاہ کالونی میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
گھنٹوں سے جاری بارش سے شیخوپورہ کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہے جس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ نکاسی آب میں مصروف ہے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے اسٹنٹ کمشنر اور سی او میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور فوری طور پر پانی کی نکاسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔ ڈپٹی کمشنر نے بارش میں ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی جائزہ لیا اور بارش میں بھی شہریوں کی سہولیات کے لیے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو شاباش دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بارش میں نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کا مقصد نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو اور میونسپل کارپوریشن کے عملے سے ملاقات کرکے انکی حوصلہ افزائی بھی کی.
بیوررچیف شیخوپورہ رانا رمضان
176