203

بریکینگ نیوز ضلع میں آئل کمپنیوں کے مالی تعاون سے جاری مختلف شعبوں کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نےڈپٹی کمشنر

ضلع میں آئل کمپنیوں کے مالی تعاون سے جاری مختلف شعبوں کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نےڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے ہمراہ کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی ایف اینڈ پی اشعر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسیئن بلڈنگز، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن ودیگر محکموں کے افسران اور معاون آئل کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئل کمپنیوں کے فراہم کردہ فنڈز سے شعبہ جاتی ترقی کی جاری ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی شعبہ کے افسران کو ہدایت کی کہ زیر عمل ترقیاتی سکیموں کو 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ آئل کمپنیوں کی طرف سے موصول ہونے والے مزید فنڈز سے استفادہ کے لئے نئی تجویز کردہ سکیموں کے سلسلہ میں اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا بیورو چیف خاور شہزار چکوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں