پتوکی ::
پتوکی میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔کوئی بھی سبزی سستے نرخوں پرکم ملنا مشکل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کے باعث بازاروں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت پیاز، ٹماٹر، لہسن ،اور ادرک کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیاہے۔دوکان دار اور ریڑھی بان مارکیٹ کمیٹی پتوکی کی سرکاری لسٹ کونظر اندز کر کے من مانی قیمتں وصول کررہے ہیںاور یوںموسمی سبزیاں بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اور یوں 300سے500روپے یومیہ کمانے والا بھی سبزی نہیں خرید سکتایہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ھو رھا ھے۔یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ ::
محمد منشاء چیف ایگزیکٹو پتوکی
226