239

بریکینگ نیوز چکوال *محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد ہونے والی اہم مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات*

بریکینگ نیوز چکوال
*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں منعقد ہونے والی اہم مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات*

*6 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین بھون روڈ چکوال سے شروع ہوگا اور تلہ گنگ روڈ سے گزرتا ہوا ہسپتال روڈ، پرانی سبزی منڈی، محلہ قصاباں سے گزر کر امام بارگاہ سرپاک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں پر مجلس عزا بھی منعقد ہوگی*

*جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں اور قناطیں لگاکر مکمل طور پر بند کرکے ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے*

*شہر کے اہم چوک اور پوائنٹس پر پکٹنگ بھی کرائی گئی ہے*

*جلوس کے ہمراہ اور دیگر اہم مقامات پر سفید پارچات میں بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے*

*جلوس کے پروگرام کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ اور ڈرون مانیٹرنگ بھی کرائی جائے گی*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر فورس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا جارہا ہے*

*شہر میں ایلیٹ فورس اور مجاہد سکوارڈ کے دستے پیٹرولنگ جاری رکھیں گے*

*پکٹنگ اور ناکہ بندی ڈیوٹی پر ٹریفک پولیس بھی تعینات کی گئی ہے جو ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھیں گے*

*بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشے والی گاڑیوں اور مشکوک گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی*

*سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل، SHO سٹی چکوال اور دیگر افسران وقفے وقفے سے فورس کو چیک اور بریف بھی کرینگے*
[8/26, 7:48 PM] Khawar Shazad Chwal: بیورو چیف خاور شہذاد ضلع چکوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں