256

بریکینگ نیوز *ریسکیو 1122 کے ضلعی آفس میں یومِ آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔* *زندہ قومیں اپنی آزادی کا تہوار جوش وجذبے سے مناتی ہیں۔ انجینئر رانا اعجاز احمد* شیخوپورہ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئررانا اعجاز احمد کی

*ریسکیو 1122 کے ضلعی آفس میں یومِ آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔*

*زندہ قومیں اپنی آزادی کا تہوار جوش وجذبے سے مناتی ہیں۔ انجینئر رانا اعجاز احمد*
شیخوپورہ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئررانا اعجاز احمد کی سربراہی میں 14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے کمیونٹی آ فس میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا جس میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں ریسکیواہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے وطن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار ملی نغموں اورتقاریر کی صورت میں پیش کیے۔ اس موقع پر ریسکیووہیکلز اور ریسکیو بلڈنگ کو پرچم اور برقی قمقموں سے سجایاگیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیوں کے عوض وطن عزیزکو حاصل کیاہے۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تہوار جوش وجذبے سے مناتی ہیں۔انہوں نے جشنِ آزادی کے موقع پرنوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ون ویلنگ اور تہز رفتاری سے اجتناب کریں اور خوشی کے موقع پر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ ریسکیو تقریب کے اختتام پرکیک بھی کاٹا اور ملکی سلامتی کیلئے دعابھی کی گئی۔ اس موقع پر ریسکیو افسران سمیت ریسکیو اہلکاران، ریسکیو سکاؤٹس، پرائم منسٹر ٹائیگرفورس کےنوجوان،میڈیا نمائیندگان اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخوپورہ بیور چیف رانا رمضان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں