259

بریکینگ نیوز پتوکی میں آج 14اگست یوم آزادی کے سلسلے میں موٹروے پولیس آفس بیٹ نمبر 13جمبر میں تقریبا کا انعقاد کیا گیا صبح تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا افسران نے dsp تنویر اصغر کی قیادت میں پرچم کو سلامی دی اور قومی

پتوکی میں آج 14اگست یوم آزادی کے سلسلے میں موٹروے پولیس آفس بیٹ نمبر 13جمبر میں تقریبا کا انعقاد کیا گیا صبح تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا افسران نے dsp تنویر اصغر کی قیادت میں پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ بجایا گیا اور بعد میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اس کے بعد میں موٹروے پولیس کے افسران نے فلینگ مارچ میں حصہ لیا جو کہ جمبر سے لے کر پتوکی ٹال پلازہ تک کیا گیا پتوکی ٹال پلازہ پر بچوں میں گیفٹ اور قومی پرچم جھنڈیاں تقسیم کئ گئ اس دن کو منانے کے لئے جناب انسپیکٹر جنرل موٹروے پولیس سیعد کلیم امام اور ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک اور سیکٹر کمنڈر sspکاشف مشتاق صاحب کی خصوصی ہدایات تھی جس پر عمل کرتے ہوئے 14اگست کو انہتائی خوش وخروش کے ساتھ منایا گیا اور اس موقع پر لوکل میڈیا کے اور عوامی لوگ بھی شامل ہوۓ اور اس موقع پر سرعام سی آئی ڈی نیوز چینل کے چیر مین محمد منشاءکی موٹروے پولیس کے افسران اور ڈی ایس پی تنویر اصغر سے ملاقات بھی ہوئ اور ایک دوسرے کو آزادی مبارک کی مبارک باد بھی دی ڈی ایس پی تنویر اصغر صاحب کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد آباؤ آجداد اور لیڈران کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جن کی قربانیوں کے باعث ہمیں یہ آزاد ریاست نصیب ہوئی اور ہم آج آزاد ملک میں آزاد زندگی گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں