*شیخوپورہ:* صلاح الدین نزد نزد مکھن سویٹ رکشہ ڈرائیور اسد علی ولد مشتاق کے گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 1 خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی-پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگنے سے 3 بھائی اور دادی موقع پر جاں بحق ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق بچوں اور خاتون کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا-
اطلاع کے مطابق صلاح الدین روڑ پر واقع اسد علی کے گھر میں موجود 3 بچے اور خاتون پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے- اسد علی کے مطابق جب وہ گھر پہنچا تو تینوں بچوں سمیت والدہ کے اوپر پیڈسٹل فین گرا ہوا تھا اور بچوں سمیت والدہ موقع پر جاں بحق تھیں-
شیخوپورہ بیوروچیف رانا رمضان