*شیخوپورہ:* موٹروے ہرن مینار انٹرچینج پر پولیس وین ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی-
*شیخوپورہ:* ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور FWO کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا-
زخمی ہونے والے پولیس ملازمین میں جیانگیر خاں ولد ظہور احمد(اے ایس آئی)51 سال چنیوٹ، عادل حسین ولد عابد(کانسٹیبل) 60 سال چنیوٹ، سرفراز ولد مختار(کانسٹیبل) 56 سال چنیوٹ، منیر عباس ولد محمد رفیق(کانسٹیبل) 35 سال چنیوٹ اور ناظم علی ولد محمد یار(ڈرائیور) 40 سال چنیوٹ شامل ہیں
ابتدائی اطلاع کے مطابق ضلع چنیوٹ کی پولیس وین چنیوٹ سے براستہ موٹروے لاہور ہائی کورٹ ریکارڑ پیش کرنے کیلئے جا رہے تھے کہ ہرن مینار شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب آگ جانے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے پولیس وین میں سوار 5 ملازمین زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور FWO کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فورا” ہسپتال منتقل کر دیا-
شیخوپورہ بیورچیف رانا رمضان