ڈیرہ غازی خان یوسی 13 زنگلانی چوک آمین ٹاؤن میں ایک ماہ سے سیوریج بند علاقہ مکین کارپوریشن اور ڈی سی آفس کے چکر لگا لگا کر ذلیل خوار۔۔!!
کبھی کہا جاتا ہے کہ آپ کا کام نہیں ہوسکتا اپنی مدد آپ کے تحت کام کروائیں اور جب ڈی سی صاحب سے درخواست مارک ہو کر آئی تو آج آ رہیں ہیں کل آ رہیں پر ٹال دیا جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم ڈیہاری دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں روزانہ دفتروں کے چکر لگا لگا بات فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کی مشیر جناب حنیف پتافی صاحب، ڈی سی ڈی جی خان سے اپیل ہے کہ ہمارا سیوریج کا مسئلہ فوری حل کرایا جائے۔