نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں بوپڑہ کلاں میں رمضان نامی شخص کے گھر میں کمرے کی کمزور چھت نیچے گر گئی جس سے کمرے میں موجود اسکی تیس سالہ بیوی اللہ رکھی’دس سالہ بیٹیب فاطمہ اور آٹھ سالہ بیٹی نور ایمان خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوئیں چھت کافی زیادہ بوسیدہ اور کمزور تھی جسکی وجہ سے زمین بوس ہوئی مگر خوش قسمتی سے قیمتی جانیں بچ گئیں اطلاع ملتے ہی
ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کے جوانوں نے بروقت پہنچ کر تینوں زخمیوں کو پیشہ وارانہ مہارت سے ریسکیو کیا اور انکو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا
رپوٹ محمد منشاء
219